Friday, March 29, 2024

سال میں زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز، محمد رضوان نے سوریا کمار یادیو کو پیچھے چھوڑ دیا

سال میں زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز، محمد رضوان نے سوریا کمار یادیو کو پیچھے چھوڑ دیا
October 14, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - رنز مشین محمد رضوان کے نام ایک اور اعزاز،رواں سال ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچزمیں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے، رضوان نےیہ اعزاز انڈیا کے سوریا کمار یادیو کو پچھاڑ کر اپنے نام کیا۔

رنز، زیادہ رنز اور زیادہ رنز، رنز مشین محمد رضوان ریکارڈ پہ ریکارڈ اپنے نام کرنے لگے۔

ٹی ٹوئنٹی کے عالمی نمبر ون بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں رواں سال سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

قومی بیٹرنے 19 اننگز میں 841 رنز بنا کر یہ اعزاز اپنے نام کیا، محمد رضوان کے 841 رنز میں 20 چھکے اور 64 چوکے بھی شامل ہیں۔

رضوان نے یہ اعزاز انڈیا کے سوریا کمار یادیو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنے نام کیا، جو 23 اننگز میں 801 رنز بنا کر رواں سال کے ٹاپ اسکورر تھے۔

گزشتہ برس بھی رضوان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر قرار پائے تھے۔