Friday, April 26, 2024

چھوٹے نواب نے ڈھکے چھپے الفاظ میں پاکستانی فنکاروں کی حمایت کر دی

چھوٹے نواب نے ڈھکے چھپے الفاظ میں پاکستانی فنکاروں کی حمایت کر دی
October 4, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے بیان کے بعد انڈیا میں اس کی مخالفت اور حق میں کئی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ انہی میں سے ایک آواز چھوٹے نواب سیف علی خان کی بھی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری ورلڈ ٹیلنٹ اور خاص طور پر پڑوسی ممالک کیلئے کھلی ہونی چاہیے۔ حکومت کو ایسے معاملات کے بارے میں سوچنا چاہیے کیونکہ اداکار پیار اور امن کی بات کرتے ہیں۔ پاکستانی فنکاروں کے حق میں بیان دینے والے سیف علی خان پہلے اداکار نہیں ہیں اس سے قبل سلمان خان‘ اوم پوری اور مہیش بھٹ جیسے بڑے نام بھی پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بیان دے چکے ہیں۔ خیال رہے کہ اس وقت پاکستان کے کئی اداکار بھارتی فلم انڈسٹری میں مختلف فلموں میں کام کر رہے ہیں۔ پاکستانی فنکاروں پر پابندی سے ان فلموں کی ریلیز میں تاخیر ہونے کا امکان ہے۔