Wednesday, April 24, 2024

صاف لگ رہا ہے اسٹیبلشمنٹ غیرجانبدار ہے، مولانا فضل الرحمٰن

صاف لگ رہا ہے اسٹیبلشمنٹ غیرجانبدار ہے، مولانا فضل الرحمٰن
March 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں صاف لگ رہا ہے اسٹیبلشمنٹ غیرجانبدار ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کو 182 سے 190 ووٹ ملیں گے۔ اپوزیشن اتحاد کے سینئر رہنما حکومت کو چیلنج دیتے ہوئے بولے اسلام آباد میں 10 لاکھ لوگ نہیں، اسمبلی میں 172 ارکان لے آئیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے منحرف ارکان قومی اسمبلی نے سندھ ہاؤس میں پناہ لے لی۔

نور عالم خان، نواب شیروسیر، رانا قاسم نون، غفور وٹو بھی سندھ ہاؤس میں موجود ہیں، ریاض مزاری، خواجہ شیراز، احمد حسین ڈیہڑ، وجیہہ اکرم اور نزہت پٹھان بھی شامل ہیں۔