Saturday, May 18, 2024

صادق سنجرانی کی صوبائی وزرا کے ہمراہ نوشکی ایف سی ہیڈ کوارٹرز آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

صادق سنجرانی کی صوبائی وزرا کے ہمراہ نوشکی ایف سی ہیڈ کوارٹرز آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
February 6, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزرا کے ہمراہ نوشکی ایف سی ہیڈ کوارٹرز آمد ہوئی۔ ایف سی کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

اس موقع پر کمانڈنٹ ایف سی نوشکی نے وفد کو 2 فروری  کے حملوں پر تفصیلی  بریفنگ دی ۔ بریفنگ میں بتایا گیا دہشتگرد جدید ترین اسلحہ سے لیس تھے اور افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں بھی تھے۔

جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ ،وزیراعلی بلوچستان اور صوبائی وزراء کا کہنا  تھا  پوری قوم   سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

دو فروری کو نوشکی واقعہ میں ایک افسر سمیت چار اہلکار شہید ہوۓ جبکہ 9 حملہ آور دہشت گرد مارے گئے۔