Friday, May 3, 2024

صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینیٹ رہیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ

صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینیٹ رہیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ
April 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ الیکشن چیلنج کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینیٹ رہیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے یوسف رضا گیلانی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے انتخاب کو درست قرار دے دیا۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ جاری کیا۔

یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن کالعدم قرار دینے کی انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی تھی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پریزائیڈنگ آفیسر نے سات ووٹ غلط طور پر مسترد کئے۔ سینیٹ الیکشن صدر پاکستان کے نامزد پریزائیڈنگ آفیسر نے کرائے۔ پریزائیڈنگ آفیسر کا فیصلہ ایوان کی اندرونی کارروئی نہیں کہلاتا۔

یک رکنی بینچ نے یوسف رضا گیلانی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی تھی۔ عدالت نے کیس دوبارہ سننے کے بعد گزشتہ روز اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا۔