Friday, March 29, 2024

بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو استعفے کیلئے 5 دن کی ڈیڈ لائن دے دی

بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو استعفے کیلئے 5 دن کی ڈیڈ لائن دے دی
March 3, 2022 ویب ڈیسک

بیلہ (92 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو استعفے کیلئے 5 دن کی ڈیڈ لائن دے دی۔

چیئرمین پی پی نے لانگ مارچ سے خطاب میں کہا ساڑھے 3 سال میں تبدیلی نہیں تباہی آئی، اب سلیکٹڈ کو مزید برداشت نہیں کریں گے، نااہل اور نالائق وزیراعظم کو ہٹانے نکلے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ  تحریک عدم اعتماد کے لیے ہمارے نمبرز پورے ہو گئے ہیں، ہمت ہے تو اسمبلیاں توڑ دو اور ہمارا سامنا کرو۔ استعفیٰ نہ دیا تو اسلام آباد آکر تحریک عدم اعتماد لائیں گے، اسلام آباد میں کٹھ پتلی سے ٹکرائیں گے۔ 

ملتان پہنچنے پر اپنے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا اپنے مطالبات کیلئے ہمیں صاف و شفاف الیکشن کرانا ہوں گے۔ عوام کے ووٹوں سے حکومت آتی ہے تو آپ کی طرف دیکھتے رہتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم سے کہا جاتا تھا کہ آپ بچے ہو الیکشن میں حصہ نہ لو، ہم نے کہا عمران خان کے لیے کھلا میدان نہیں چھوڑیں گے، ہم سینیٹ اور بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیں گے۔