Wednesday, April 24, 2024

ثابت ہوگیا چیف الیکشن کمشنر مکار آدمی اور شریف خاندان کا نوکر ہے، عمران خان

ثابت ہوگیا چیف الیکشن کمشنر مکار آدمی اور شریف خاندان کا نوکر ہے، عمران خان
September 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ثابت ہوگیا چیف الیکشن کمشنر مکار آدمی اور شریف خاندان کا نوکر ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو پھر نشانے پر رکھ لیا۔ لاہور میں تاجروں سے خطاب میں بولے ثابت ہوگیا چیف الیکشن کمشنر مکار آدمی اور شریف خاندان کا نوکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان الیکشن کمشنر کو حکم دیتا ہے کن حلقوں میں انتخابات کرانے ہیں اور کن میں نہیں، ابھی اور بھی چیزیں نکلیں گی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ موجودہ حکمران کرپشن بچانے آئے ہیں، شہباز شریف گوری چمڑی سے اتنا خوفزدہ ہے خاتون اینکر سے ہی پیسے مانگنے لگا، مریم نواز کا داماد بھارت سے مشینری امپورٹ کررہا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی لاہورمیں ملاقات ہوئی۔

وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالہٰی نے عوام کو ریلیف کی فراہمی اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمے کیلئے قانون سازی کے بارے میں بھی عمران خان کو بریف کیا۔

عمران خان نے سیلاب زدگان کی بحالی و آبادکاری کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہا۔