Monday, December 11, 2023

سابق سفیر اسد مجید کی امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات، ملاقات کے بعد مراسلہ دفتر خارجہ کو بھیجا

سابق سفیر اسد مجید کی امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات، ملاقات کے بعد مراسلہ دفتر خارجہ کو بھیجا
March 31, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق سفیر اسد مجید کی امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اسد مجید نے ملاقات کے بعد مراسلہ دفتر خارجہ کو بھیجا۔

وزیراعظم کو لکھے گئے مبینہ سازشی خط کے مندرجات سامنے آ گئے۔ خط میں لکھا گیا ہم موجودہ صورتحال سے خوش نہیں۔ تحریک عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئی تو نتائج سنگین ہوں گے۔ عدم اعتماد کامیاب ہو تو سارے گناہ معاف کر دی جائیں گے۔ خط میں بہت سخت اور جارحانہ زبان استعمال کی گئی۔

ذرائع کے مطابق یہ مراسلہ پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید نے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے جنوبی ایشیا سے ملاقات کے بعد دفتر خارجہ کو خفیہ طور پر بھیجا۔ کابینہ سے مندرجات شیئر کرنے کے بعد مراسلے کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سیل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس ہیڈ، وزارت خارجہ اور عسکری قیادت سے خط شیئر کیا گیا۔ وزیراعظم سے اعلیٰ عسکری قیادت نے ملاقات کی جس میں خط کے مندرجات پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے خط پبلک کرنے سے متعلق مشاورت شروع کر دی ہے۔

مبینہ سازشی خط پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔ سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مبینہ دھمکی آمیز خط کا جائزہ لیا جائے گا۔ اپوزیشن کے قائدین کے لیے بھی ان کیمرا بریفنگ ہو گی۔