Thursday, March 28, 2024

سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر
January 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بینچ 20 جنوری کو سماعت کرے گا۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین خان بھی بینچ میں شامل ہیں۔

پرویز مشرف نے انتخابات 2013 میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔ پرویز مشرف کی اپیل پر گزشتہ سماعت 2018 میں ہوئی، عدالت نے وطن واپسی کی ہدایت کی تھی۔

عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل اقبال ہاشمی کو نوٹس جاری کر دیا۔