Thursday, May 2, 2024

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف دبئی کے اسپتال میں زیرعلاج

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف  دبئی کے اسپتال میں زیرعلاج
June 10, 2022 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) – دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف کی حالت تشویشناک ہے۔ اہل خانہ نے قوم سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

اہلخانہ نےمشرف کو وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کی اطلاعات غلط قراردے دیں۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پرویزمشرف مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ سابق صدر تین ہفتوں سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سابق صدر کے نجی معالج ان کے ہمراہ موجود ہیں، سابق صدر پرویز مشرف گزشتہ 4 سال سے صحت کے مسائل سے دوچار ہیں۔