Thursday, March 28, 2024

سابق صدر آصف زرداری کی سوتیلی والدہ زرین بیگم کی نمازجنازہ ادا

سابق صدر آصف زرداری کی سوتیلی والدہ زرین بیگم کی نمازجنازہ ادا
June 23, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - سابق صدر آصف زرداری کی سوتیلی والدہ زرین بیگم کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔

نمازجنازہ میں آصف زرداری ،بلاول بھٹو، مراد علی شاہ سمیت دیگر کی شرکت ہوئی۔ آصف زرداری کی والدہ کے انتقال پر صدر، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر اور دیگر شخصیات نے اظہار افسوس کیا۔ نماز جنازہ میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی بھی شرکت ہوئی۔ مرحومہ کی نماز جنازہ زرداری ہاؤس میں ادا کی گئی۔