Sunday, September 8, 2024

سابق صدر آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

سابق صدر آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
November 18, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - سابق صدر آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، سابق صدر نے شاہ چارلس کے جنم دن کے حوالے سے اظہار مسرت کا پیغام دیا۔

سابق صدر آصف زرداری نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لئے برطانیہ سے مصالحتی کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ ملاقات کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی۔

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف زرداری نے ڈیوڈ کیمرون کے وزیرخارجہ بننے پر بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

آصف علی زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات کے موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم موجود تھے۔