کراچی (92 نیوز) - سابق صدر آصف زرداری صحت یاب ہوگئے، تیرہ دن بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوکر بلاول ہاؤس پہنچ گئے۔
سابق صدر آصف زرداری کو پھیپھڑوں میں پانی بھر جانے کی شکایت پر کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، متحدہ عرب امارات سے آئے ڈاکٹروں نے بھی آصف زرداری کا طبی معائنہ کیا۔