Monday, May 6, 2024

قتل کی سازش کا الزام، سابق صدر آصف زرداری نے عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

قتل کی سازش کا الزام، سابق صدر آصف زرداری نے عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا
January 30, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق صدر آصف علی زرداری نے قتل کی سازش کے الزامات لگانے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

نوٹس میں کہا کہ 14 روز میں غیر مشروط معافی مانگی جائے ورنہ قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہوں، معافی نہ مانگی تو 10ارب روپے ہرجانے کا کیس کیا جائے گا۔

لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ہر دورمیں دہشت گردی کا سامنا رہا ہے، آصف علی زرداری پاکستان کے صدر رہ چکے ہیں، انہوں نے کرپشن کے جھوٹے مقدمے میں آٹھ سال جیل کاٹی، جو مقدمات بنائے گئے وہ ثابت نہیں ہوئے، عمران خان نے جھوٹے الزامات لگائے جس سے آصف علی زرداری کی ساکھ متاثر ہوئی، ملک کے لئے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

سابق صدرکی جانب سے لیگل نوٹس ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے بھجوایا۔