Friday, March 29, 2024

سابق صدر آصف علی زرداری کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے پر اظہار تشویش

سابق صدر آصف علی زرداری کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے پر اظہار تشویش
August 16, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - سابق صدر آصف علی زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کردیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کہتے ہیں پیپلزپارٹی حکومت کا حصہ ہے مگر اس طرح کے فیصلوں پر مشاورت ضرور ہونی چاہیے۔

اُن کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ حکومت میں عوام کو ریلیف دینے آئے ہیں اور یہی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، وزیراعظم کے ساتھ ہیں اور جلد ان سے ملاقات کروں گا، معاشی ٹیم کے بارے میں بھی بات ہوگی۔