Saturday, May 4, 2024

سابق پوپ بینڈیکٹ 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

سابق پوپ بینڈیکٹ 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
December 31, 2022 ویب ڈیسک

ویٹی کن (92 نیوز) - سابق پوپ بینڈیکٹ 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ویٹیکن کے ترجمان میٹیو برونی نے ایک بیان میں کہا، " افسوس کے ساتھ مطلع کیا جاتا ہے کہ پوپ ایمریٹس، بینیڈکٹ کا آج صبح ویٹیکن میں انتقال ہوگیا۔"

بعد ازاں انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ آخری رسومات جمعرات 5 جنوری کو سینٹ پیٹرز اسکوائر پر ادا کی جائیں گی جس کی صدارت پوپ فرانسس کریں گے۔

بینیڈکٹ کا جسد خاکی تعزیت کے لیے پیر کی صبح سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں رکھا جائے گا۔ ہفتے کے روز سینٹ پیٹرز کا دورہ کرنے والے ہجوم نے ان کی موت کی خبر پر افسوس کا اظہار اور خدمات کی تعریف کی۔

جرمن چانسلر اولاف شولز اور اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے اظہار تعزیت اور ان کی خدمات کو سراہا۔

عالمی میڈیا کے مطابق بینڈیکٹ 2005 میں پال دوئم کی جگہ پوپ بنے تھے۔ 2013 میں پوپ بینڈیکٹ اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے۔

ان کی صحت کافی عرصے سے گر رہی تھی لیکن ویٹیکن نے بدھ کو انکشاف کیا کہ ان کی حالت مزید خراب ہو گئی ہے، جبکہ فرانسس نے دنیا بھر کے کیتھولک سے ان کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی۔