سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر عمر گل افغانستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ مقرر

لاہور (92 نیوز) - سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر عمر گل افغانستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ مقرر ہو گئے۔
ابتدائی طور پر عمر گل کا افغانستان کرکٹ بورڈ سے تین ہفتوں کا معاہدہ طے پایا۔ معاہدے میں توسیع کا بھی امکان ہے۔ عمر گل 4 اپریل سے افغان ٹیم کو جوائن کریں گے۔
سابق پاکستانی کپتان یونس خان کو بھی افغانستان کرکٹ ٹیم میں ذمہ داریاں ملنے کی توقع ہے۔