سابق وزیراعظم عمران خان کی عدالت میں پیشی کے موقع پر کارکنوں اور پولیس میں تصادم

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیراعظم عمران خان کی عدالت میں پیشی کے موقع پر کارکنوں اور پولیس میں تصادم ہوگیا۔
اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔ پولیس کی طرف سے تحریک انصاف کے کارکنوں پر شیلنگ کی گئی۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کی گئی تھی، جوڈیشل کمپلیکس کے باہر دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر کئی کارکن گرفتار بھی کیے گئے۔