Wednesday, April 24, 2024

سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پرویز الہٰی سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز

سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پرویز الہٰی سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز
December 19, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پرویز الہٰی سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے دور میں کسی کے بھی فنڈز روکنے کی تردید کردی۔ بولے ان کے سینے میں بھی بہت سے راز دفن ہیں لیکن یہ مناسب وقت نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ دوستوں کا احترام کرتے ہیں، مستقبل میں بھی ساتھ مل کر چلیں گے۔

دوسری جانب غیر قانونی لائسنس کیس میں عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں پانچ جنوری تک توسیع کردی گئی۔