Friday, April 26, 2024

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایک بار پھر نيب ریڈار پر آگئے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایک بار پھر نيب ریڈار پر آگئے
November 3, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سابق وزیراعلیٰ پنجاب ایک بار پھر نيب ریڈار پر آگئے، نیب نے عثمان بزدار اوران کی فیملی کے نام جائیدادوں کاریکارڈ طلب کرلیا۔

نیب نے ہدایت کی ہے کہ لاہور کی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں خرید و فروخت کی جانے والی جائیدادوں کا ریکارڈ دیا جائے۔ ایل ڈی اے سمیت صوبہ بھر کی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو چھان بین کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق ایکسائز پنجاب کے افسران اور لاہور کے نجی ہوٹل کے مالک کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے سابق دور میں لاہورکی یونیکون کمپنی کومحکمہ ایکسائز کی جانب شراب کی فروخت کے لائسنس کے اجرا میں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال بھی کیا تھا۔

لاہورہائیکورٹ کے ملتان بینچ نے عثمان بزدار کے خلاف نیب کو تادیبی کاروائی سے روک دیا ہے۔