Saturday, May 4, 2024

سابق وزیراعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی بلوچستان سے گرفتار

سابق وزیراعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی بلوچستان سے گرفتار
March 2, 2023 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) - سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے دست راست محمد خان بھٹی کو بلوچستان سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے محمد خان بھٹی کو کوئٹہ پولیس سےاینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر لاہور لانے کیلئے کیلئے چار رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔

سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے دست راست محمد خان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن میں 80 کروڑ روپے کی کرپشن کا مقدمہ درج ہے، محمد خان بھٹی کے خلاف تقرروتبادلوں میں رشوت اور ترقیاتی منصوبوں میں بھاری کمیشن وصول کرنے کا الزام ہے۔

اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کے خلاف درج مقدمہ میں سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسئن رانا اقبال کو پہلے ہی گرفتار کررکھا ہے، گرفتار ملزم رانا اقبال محمد خان بھٹی کے خلاف عدالت میں اعترافی بیان بھی ریکارڈ کرواچکے ہیں۔