سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس مل گئی

لاہور (92 نیوز) - سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کواڈیالہ جیل میں بی کلاس مل گئی۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے لاہورہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرادی۔ پرویزالہٰی کو گھر کا کھانا اور ہفتے میں 2 روز اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت ہوگی۔