لاہور (92 نیوز) - سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی بھی گرفتار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی ٹیم نے گوجرانوالہ سے محمد خان بھٹی کو گرفتار کیا، محمد خان بھٹی پر ایک ارب روپے سے زائد رقم بطورککس بیک لینے کا الزام ہے۔
محمد خان بھٹی کو کل نیب عدالت میں پیش کیا جائے گا، محمد خان بھٹی پر نیب سمیت اینٹی کرپشن میں بھی مقدمات درج ہیں۔