Sunday, May 5, 2024

سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم پی ٹی آئی میں شامل

سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم پی ٹی آئی میں شامل
March 11, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہوگئے۔

سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات ہوئی۔ وقاص اکرم نے چیئرمین تحریک انصاف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، تحریک انصاف کی حقیقی آزادی کی تحریک اور منشور کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وقاص اکرم کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔