اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وفاقی وزیر وقار احمد خان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں لیگی رہنماء امیر مقام نے وقار خان کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک کے استحکام کیلئے مضبوط حکومت کی ضرورت ہے۔
وقار احمد خان بولے کہ شہباز شریف اور اسحاق ڈار کے فیصلوں سے ملک معاشی بحران سے نکالا، تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا بھی بڑا کام تھا۔