Friday, March 29, 2024

سابق مشیر شہزاد اکبر سمیت دس افراد کے نام ای سی ایل میں شامل

سابق مشیر شہزاد اکبر سمیت دس افراد کے نام ای سی ایل میں شامل
August 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق مشیر شہزاد اکبر سمیت دس افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کر دیئے گئے۔

دو افراد نیب جبکہ 8 کے نام سیکیورٹی اداروں کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالے گئے۔ شہزاد اکبر اس وقت بیرون ملک موجود ہیں۔ پاکستان واپسی پر کسی مقدمے میں مطلوب ہونے کی صورت میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے نام ای سی ایل میں ڈالے۔

ادھر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی گونج سنائی دی۔ وزیر خزانہ مفتاع اسماعیل نے تفصیلی بریفنگ دی جس کے بعد کابینہ نے اظہار اطمینان کیا۔ وفاقی کابینہ نے 35 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو بھی متفقہ طور پر مسترد کر دیا۔ وزیر خزانہ مفتاع اسماعیل نے آئندہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی نوید بھی سنائی۔

کرنٹ اکاونٹ خسارے، سرکلر ڈیٹ میں اضافے کی ذمہ داری مفتاع اسماعیل نے عمران خان حکومت پر ڈال دی۔ کابینہ نے نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کے قیام کی سمری مؤخر کر دی جبکہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے سفارشات کی تیاری پر ذیلی کمیٹی کی منظوری دے دی۔ کابینہ اجلاس میں تحریک انصاف پر پابندی کا ڈکلیئریشن پیش نہ ہو سکا۔