Friday, May 3, 2024

سابق ممبر قومی اسمبلی پی ٹی آئی صائمہ ندیم کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

سابق ممبر قومی اسمبلی پی ٹی آئی صائمہ ندیم کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
May 24, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی میں پی ٹی آئی کی سابق ممبر قومی اسمبلی صائمہ ندیم کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

صائمہ ندیم غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 503 سے کنیڈا کے شہر ٹورنٹو جارہی تھیں، جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر صائمہ ندیم کو غیر ملکی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا۔

صائمہ ندیم کو ائیرپورٹ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا لیکن بعد ازاں انہیں گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔