Thursday, April 25, 2024

سابق حکومت نے توانائی معاہدے نہ کرکے ملک کیساتھ کھلواڑ کیا، اعظم نذیر تارڑ

سابق حکومت نے توانائی معاہدے نہ کرکے ملک کیساتھ کھلواڑ کیا، اعظم نذیر تارڑ
June 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا سابق حکومت نے توانائی معاہدے نہ کرکے ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا۔

جمعرات کو سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال میں معیشت کے ساتھ کھلواڑ پوری قوم نے دیکھا۔ گزشتہ حکومت نے توانائی معاہدے نہ کرکے ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ احتساب کے نام پر لوگوں سے جو سلوک ہوا اس کا خمیازہ قوم نے بھگتا۔ ان کی نااہلی اور بدانتظامی کی سزا قوم کو بھگتنا پڑ رہی ہے۔

وزیر قانون مزید بولے کہ سب جانتے ہیں ساری تباہی راتوں رات نہیں ہوئی، اتحادی حکومت نے ریاست کے مفاد میں مشکل فیصلے کیے۔