Thursday, April 18, 2024

سابق حکومت نے بجلی کے پلانٹس کی مرمت کا کام نہیں کیا، وزیراعظم شہباز شریف

سابق حکومت نے بجلی کے پلانٹس کی مرمت کا کام نہیں کیا، وزیراعظم شہباز شریف
July 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق حکومت نے بجلی کے پلانٹس کی مرمت کا کام نہیں کیا۔

جمعہ کو توانائی بحران سے متعلق اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے سارا وقت مخالفین کو دیوار سے لگانے پر خرچ کیا۔ لوڈ شیڈنگ پر قابو پانا ہماری ذمہ داری ہے، قوم کی ایک ایک پائی بچانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں گیس کی قیمتیں اتنہا کو پہنچیں ہوئی ہیں، ہم نے مہنگی گیس خریدنے سے گریز کیا، مزید کہا کہ سابق حکومت نے سستی گیس خریدنے کا موقع ضائع کیا۔