Friday, April 19, 2024

سابق حکومت کی ڈیل میں غفلت کے باعث آئی ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے، رانا ثناء اللہ

سابق حکومت کی ڈیل میں غفلت کے باعث آئی ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے، رانا ثناء اللہ
July 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء نے کہا سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے ڈیل میں غفلت برتی، اب ایک ارب ڈالر کیلئے وہ ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے۔

ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ درست فیصلے کئے جاتے تو آج صورتحال ایسی نہ ہوتی۔ مزید بولے ڈی چوک پر پہنچنے کی دھمکیوں والا صفحہ پھٹ چکا۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ قیادت کو یقین دلاتا ہوں اب کوئی اسلام آباد کا گھیراؤ نہیں کرسکتا، 25 مئی کو فسادی ٹولہ اسلام آباد پر حملہ آور ہوا، پولیس، ایف سی اور دیگر اداروں نے فسادی ٹولے کو پسپا کیا، فسادی ٹولے کو گلہ تھا کہ ایکسپائرشیل فائر کئے گئے، کوشش ہوگی اب انہیں گلہ نہ ہو، انہیں تازہ اور موثر شیل ملیں گے۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ ایک آدمی جو صرف خود کو ٹھیک سمجھتا ہے وہ انتشار پھیلانا چاہتا ہے، اب کہتے ہیں قوم کی تقدیر بدل دیں گے تو چار سال آپ نے کیا کیا؟ تمام جماعتیں پاکستان کی بقا کے لیے ایک ہیں سوائے ایک جماعت کے، عمران خان نے پاکستان کی نہیں بلکہ فرح گوگی اور احسن گجر کی تقدیر بدلی۔