Wednesday, April 24, 2024

سابق حکومت نے مجرمانہ غفلت سے ملک کو بحران میں دھکیلا، وزیر اعظم

سابق حکومت نے مجرمانہ غفلت سے ملک کو بحران میں دھکیلا، وزیر اعظم
December 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سابق حکومت نے مجرمانہ غفلت سے ملک کو بحران میں دھکیلا۔

شمسی توانائی کے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے سستی گیس اورتیل نہ خرید کر غفلت کا مظاہرہ کیا۔

وزیر اعظم بولے پی ٹی آئی دور میں اصلاحات نہ ہونے پر گردشی قرضے ریکارڈ سطح پر پہنچے، سابق حکومت نے احتساب کے نام پر مخالفوں کو انتقام کا نشانہ بنایا، نواز شریف کے دور میں لوڈشیڈنگ ختم اور ملک میں ترقی ہوئی۔

اُنہوں نے کہا کہ اب پھر اتحادی حکومت ملک کے معاشی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔