Friday, April 26, 2024

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے برطرفی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے برطرفی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
May 19, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے برطرفی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

عمر سرفراز چیمہ نے برطرفی کا نوٹیفکیشن غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے، درخواست میں مؤقف اپنایا کہ وزیراعظم نے اپنے بیٹے کو فائدہ دینے کیلئے غیرقانونی کام کیا، آئین کے تحت صدر کے اختیارات کو رولزکے تحت ختم نہیں کیا جا سکتا۔

ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض لگا دیا، معاملہ پنجاب کا ہے، اس عدالت کا دائرہ کار نہیں بنتا۔