Saturday, April 27, 2024

سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
May 10, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور میں سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ جوہر ٹاؤن اے بلاک کے پارک میں ادا کی گئی جس میں ڈاکٹر رضوان کے اہلخانہ، رشتہ داروں، موجودہ اور سابق سرکاری افسران و بیوروکریٹس کی شرکت ہوئی۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان سوموار کے روز دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ ان کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

ڈاکٹر رضوان نے شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لارنڈنگ کیس کی تحقیقات کی تھیں، موجودہ حکومت کے آتے ہی انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

2018 میں پی ٹی آئی کی حکومت بننے پر ڈاکٹر رضوان، شہزاد اکبر کی زیرِقیادت میں اثاثہ ریکوری یونٹ کا حصہ رہے، بعدازاں انہیں ڈائریکٹر ایف آئی اے تعینات کیا گیا تھا۔