Thursday, April 18, 2024

سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ریٹائرڈ رحیم الدین کی وفات پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دکھ کا اظہار

سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ریٹائرڈ رحیم الدین کی وفات پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دکھ کا اظہار
August 23, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ریٹائرڈ رحیم الدین کی وفات پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی رحیم الدین کی وفات پر گہرے رنج کا اظہار اور خاندان سے اظہارتعزیت کیا۔

مرحوم کی نماز جنازہ شام ساڑھے 5 بجے لاہور ایوب سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔

سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر) رحیم الدین خان انتقال کر گئے۔ جنرل (ر) رحیم الدین خان کا تعلق بلوچ رجمنٹ سے تھا، عمر 98 برس تھی۔ آپ قائم گنج، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان پر وطن آئے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کا حصہ بنے، کمیشن حاصل کیا۔ ٹرپل ون بریگیڈ کی کمان کی۔

جنرل (ر) رحیم الدین خان نے بحیثیت کور کمانڈر ملتان بھی خدمات سر انجام دیں۔ جنرل (ر) رحیم الدین خان ضیاء دور میں 1978 سے 1984ء تک بلوچستان کے ساتویں گورنر رہے۔ جنرل (ر) رحیم نے 1984ء سے 1987ء تک بحیثیت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی خدمات انجام دیں۔ آپ 1988ء میں سندھ کے 16ویں گورنر رہے۔ گراں قدر خدمات کے اعتراف میں آپ کو نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔