Sunday, September 8, 2024

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم پر عائد فردجرم کی چارج شیٹ کے نکات جاری

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم پر عائد فردجرم کی چارج شیٹ کے نکات جاری
January 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم پر عائد فردجرم کی چارج شیٹ کے اہم نکات جاری ہو گئے۔

چارج شیٹ کے مطابق رانا شمیم نے بیان حلفی کے ذریعے زیر التوا کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔ عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی گئی۔ رانا شمیم نے 10 نومبر 2021 کو یو کے میں بیان حلفی نوٹرائزڈ کرایا۔ رانا شمیم نے دستاویز کو لیک کیا اور عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے کی کوشش کی۔ نوٹرائزڈ ڈاکومنٹ میڈیا کے ہاتھ لگا اور انصار عباسی تک پہنچا۔ ڈاکومنٹ عدالت پہنچا تو کوریئر سروس کے لفافے میں تھا جو آپ کے اس بیان کو جھٹلاتا ہے کہ وہ خود سیل کیا تھا۔

چارج شیٹ کے مطابق آپ نے صحافی انصار عباسی کو نہ صرف بیان حلفی کی تصدیق کی بلکہ شائع کرنے سے نہیں روکا۔ رانا شمیم کے بقول بیان حلفی خفیہ تھا تو لیک ہونے پر کوئی کارروائی نہیں کی۔ اپنے کنڈکٹ سے عدلیہ کی تضحیک کی اورعدالت میں زیر التوا معاملے پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی۔