Thursday, April 25, 2024

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات
April 28, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔ زمان پارک لاہور میں عمران خان کے گھر پر ملاقات بیس سے پچیس منٹ جاری رہی۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے ملاقات عمران خان کی خواہش پر ہوئی۔ انہوں نے سابق وزیراعظم سے کہا کہ عدلیہ کے خلاف بات نہ کریں کیونکہ عدلیہ نے کوئی غلط فیصلہ نہیں دیا۔ عمران خان نے ان کی باتوں سے اتفاق کیا اور کہا عدلیہ کا احترام کرتے ہیں تاہم سوشل میڈیا ان کے ہاتھ میں نہیں۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے عمران خان اور ثاقب نثار کی ملاقات پر ٹویٹ کیا صادق و امین کے جھوٹے سرٹیفکیٹ لینے اور دینے والے کی ملاقات ہوئی۔ مریم نواز نے مزید لکھا انہوں نے صداقت اور امانت جیسے مقدس الفاظ کو بھی داغدار کیا۔