برازیلیہ (92 نیوز) - برازیل کے سابق صدر جیئربولسونارو کو سعودی عرب سے ملنے والے زیورات واپس کرنے کا حکم دیدیا۔
خبرایجنسی کے مطابق برازیل کی عدالت نے حکم دیا ہے کہ بولسونارو 5 دن میں امارات سے ملنے والی دو بندوقیں اور زیورات بھی واپس توشہ خانہ میں جمع کرائیں۔
یاد رہے کہ سابق صدر پر الزام ہے کہ وہ سعودی عرب میں ملنے والا 32 ملین ڈالر کا سیٹ کسٹم میں ظاہر کیے بغیر گھر لے گئے۔ واضح رہے کہ برازیل کے قانون کے مطابق ایک ہزار ڈالر سے مہنگی جو بھی چیز بیرون ملک سے لائی جائے اُسے ڈیکلیئر کرنا لازمی ہے ، ساتھ ہی صدور غیر ملکی تحائف توشہ خانہ میں جمع ہونے کے بعد ساتھ لے جانے کے اہل نہیں ہوتے۔