Sunday, May 19, 2024

سابق ایم پی اے ملک خرم علی کا تحریک انصاف سے اظہار لاتعلقی

سابق ایم پی اے ملک خرم علی کا تحریک انصاف سے اظہار لاتعلقی
May 28, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - کپتان کا ایک اور کھلاڑی ساتھ چھوڑ گیا، سابق ایم پی اے ملک خرم علی نے تحریک انصاف سے اظہار لاتعلقی کردیا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بولے اداروں کو کمزور کرنے والوں کے ساتھ نہیں چل سکتے، اپنی سیاست چمکانے کیلئے قومی سلامتی کے ادارے کی حرمت سے کھیلنا افسوسناک ہے۔

ملک خرم علی نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر دکھ ہوا، عمران خان کو مشورے دینے والے ہم سے پہلے پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔