Friday, April 26, 2024

سابق ایم پی اے احسان الحق نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی

سابق ایم پی اے احسان الحق نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی
March 7, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پیپلز پارٹی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی احسان الحق نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔

سابق ایم پی اے احسان الحق نے لاہور میں سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی سے ملاقات کی، عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا ا ظہار کیا۔

اس موقع پر چودھری پرویز الہٰی نے توشہ خانہ کیس کو مزاحیہ پروگرام قرار دے دیا۔ کہتے ہیں موجودہ حکمران ٹولے کی حرکتوں کا ہمیں فائدہ ہی ہوگا۔ تمام سیاستدانوں کے ہمارے ساتھ تعلقات ہیں۔

واضح رہے کہ احسان الحق مظفر گڑھ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر 2002ء اور 2008ء میں دومرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں۔