Sunday, May 19, 2024

سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال کراچی ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کرگئیں

سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال کراچی ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کرگئیں
May 28, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - جناح اسپتال کراچی کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کرگئیں۔

ڈاکٹر سیمی جمالی بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا تھیں، سیمی جمالی کئی روز سے آغاخان اسپتال میں زیر علاج تھیں، ڈاکٹر سیمی جمالی کے شوہر اے کے جمالی نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔

سیمی جمالی کی تدفین سے متعلق فیصلہ تاحال نہیں کیا جا سکا۔