Saturday, July 27, 2024

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے 2020ء کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کے کیس میں گرفتاری دیدی

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے 2020ء کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کے کیس میں گرفتاری دیدی
August 25, 2023 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020ء کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کے کیس میں گرفتاری دے دی۔ جس کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن مداخلت کیس میں گرفتار ہوئے، جیل میں کچھ وقت گزارنے کے بعد ضمانت پر رہائی مل گئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ ء2020 کے الیکشن مداخلت کیس میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد سرنڈر کرنے ایک روز پہلے ہی فُلٹن کاؤنٹی جیل میں پیش ہوئے۔ امریکی تاریخ میں پہلی بار سابق صدرکی قیدیوں والی تصویر جاری کردی گئی۔

فلٹن کاؤنٹی میں ٹرمپ کے ایک بار پھر انگلیوں کے نشانات لیے گئے، سابق امریکی صدر کو دو لاکھ ڈالر کے مچلکے جمع کرانے پر ضمانت پر رہا کیا گیا۔۔ جس کے بعد وہ قافلے کی صورت میں روانہ ہوگئے۔

امریکا کی تاریخ میں کسی بھی سابق صدر پر فوجداری جرائم کا الزام نہیں لگا، تاہم ٹرمپ چار مختلف مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور ان پر مجموعی طور پر 91 الزامات ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام الزامات کو غلط قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فوجداری مقدمہ انصاف کا قتل ہے۔ انہیں مقدمے میں گھیسٹنا اصل میں 2024ء میں صدارتی انتخابات میں ان کو امیدوار بننے سے روکنے کی کوشش ہے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان 19 افراد میں شامل ہیں جن پر 2020ء کے صدارتی الیکشن میں شکست کو فتح میں بدلنے کی کوشش کا الزام ہے۔