Thursday, April 25, 2024

سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر روڈنی مارش 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر روڈنی مارش 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
March 4, 2022 ویب ڈیسک

میلبرن (92 نیوز) - آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر روڈنی مارش 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

روڈنی مارش کو گزشتہ ہفتے دول کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد وہ کومے میں چلے گئے تھے۔

روڈنی مارش نے آسٹریلیا کی جانب سے 96 ٹیسٹ میچ کھیل کر 3633 جبکہ 92 ون ڈے میں 1225 رنز بنائے۔ روڈنی مارش نے وکٹوں کے پیچھے 355 شکار کئے۔

روڈنی مارش ریٹائرمنٹ کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے چیف سلیکٹر بھی رہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ کے آغاز سے قبل روڈنی مارش کےغم میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔