Sunday, May 19, 2024

سابق آرمی چیف کو توسیع دینا بہت بڑی غلطی تھی، عمران خان

سابق آرمی چیف کو توسیع دینا بہت بڑی غلطی تھی، عمران خان
December 4, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سابق وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں سابق آرمی چیف کو توسیع دینا بہت بڑی غلطی تھی، فوج میں کبھی کسی کو توسیع نہیں ملنی چاہیے۔ 

نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جنرل باجوہ نے ڈبل گیم کھیلا، خاص طور پر جنرل فیض کو ہٹایا تو اس کے بعدان کی گیم چل پڑی تھی۔ جنرل باجوہ جو کہتے رہے، اس پر یقین کرلیتے تھے، پتہ ہی نہیں چلا کیسے دھوکے دیئے گئے۔ نئے سیٹ اپ کو صدر کے ذریعے پیغام بھجوایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرحکومت مارچ کے آخرتک الیکشن پرتیارہے تو ہم اسمبلیاں نہیں توڑتے۔ پی ڈی ایم کو سمجھانے کی کوشش کی مگر غلط پیغام چلا گیا، ان سے بات چیت ہو ہی نہیں سکتی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کہہ رہا ہے کہ اسحاق ڈار ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لے کر جارہا ہے۔ اگرحکومت مارچ کے آخرتک الیکشن پرتیارہے تو ہم اسمبلیاں نہیں توڑتے۔ قیامت کی نشانی ہے کہ آصف زرداری کہہ رہا ہے کہ مجھے نیب کے ذریعے جیل ہوگی۔