ریپ کیسز پر حکومت خصوصی اقدامات کرنے جا رہی ہے، عطا تارڑ

لاہور (92 نیوز) - وزیرداخلہ پنجاب عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ صوبے میں ریپ اور بچوں سے زیادتی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا۔ ریپ کیسز پر حکومت خصوصی اقدامات کرنے جا رہی ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا جب سے حکومت میں آئے ہیں لاء ان آرڈر کی صورتحال ابتر ہے۔ بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے،جن کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیر قانون پنجاب ملک محمد احمد خان نے کہا پنجاب کے ضمنی انتخابات میں اضافی سکیورٹی تعینات کریں گے۔
ن لیگی رہنماؤں نے کہا گورنر پنجاب نے صوبائی اسمبلی کا آئینی اجلاس بلایا ہے جبکہ پرویز الہٰی غیر آئینی اجلاس چلا رہے ہیں۔