Friday, April 19, 2024

رینجرز اور ایف سی کو خصوصی اختیارات دے رہا ہوں، شیخ رشید

رینجرز اور ایف سی کو خصوصی اختیارات دے رہا ہوں، شیخ رشید
March 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے رینجرز اور ایف سی کو خصوصی اختیارات دے رہا ہوں۔

شیخ رشید کا کہنا ہے 20 مارچ سے 2 اپریل تک رینجرز، ایف سی، پولیس کے ایک ایک ہزار اہلکار طلب کئے ہیں۔ کہیں ایسا نہ ہو تحریک عدم اعتماد ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جائے۔ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد لانے کا حق حاصل ہے۔ جو رکن قومی اسمبلی 63 اے کی خلاف ورزی کرے گا وہ ووٹ نہیں ڈال سکے گا۔ نسلی اور اصلی لوگ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کیا مولانا فضل الرحمٰن ملک کو انارکی کی طرف لے جارہے ہیں؟ ملکی سیاست اہم دوراہے پر ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن سے کہتا ہوں یہ سب بھاگ جائیں گے، آپ نے پکڑے جانا ہے۔ اپوزیشن کے جلسوں کو پوری سکیورٹی دیں گے۔ اپوزیشن جلسے کا روٹ مقرر کرے، انہیں محفوظ راستہ دیں گے۔

شیخ رشید مزید بولے ملک میں خانہ جنگی ہوئی تو اس کے ذمہ دار فضل الرحمٰن ہوں گے۔ اللہ نہ کرےعدم اعتماد کامیاب ہوئی توعمران خان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو گا۔ پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا، ڈیڑھ ماہ سے فضل الرحمٰن کی سوئی اٹک گئی ہے۔ 27 مارچ کو اتوار ہے اس دن عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہو گی۔