Thursday, April 18, 2024

رینالہ خورد، تھانہ ستگھرہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

رینالہ خورد، تھانہ ستگھرہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک
June 12, 2022 ویب ڈیسک

رینالہ خورد (92 نیوز) - رینالہ خورد میں تھانہ ستگھرہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق چار مسلح ڈاکو ایک ڈیرے پر لوٹ مار کر رہے تھے، اطلاع ملنے پر پولیس پارٹی موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

دو ڈاکو موقع پاکر فرار ہو گئے، پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت تاحال نہ ہو سکی، تھانہ ستگھرہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔