Friday, March 29, 2024

ریلی کے دوران جلاؤگھیراؤ کا کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع

ریلی کے دوران جلاؤگھیراؤ کا کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع
September 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ریلی کے دوران جلاؤگھیراؤ کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔

اسلام آباد سیشن کورٹ میں وکیل بابراعوان نے عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

ادھر عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی سماعت آج ہوگی۔ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے نوٹسز معطل کرنے کا لاہورہائیکورٹ کا حکم نامہ چار رکنی بینچ کے سامنے پیش کرے گی۔