Saturday, May 4, 2024

ریحام خان نے تیسری شادی کرلی، تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر

ریحام خان نے تیسری شادی کرلی، تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر
December 23, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی امریکا میں کرلی۔ ریحام خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ اپ ڈیٹ کرتے ہوئے شادی کا اعلان کیا۔

معروف صحافی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں، ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصویر پوسٹ کرکے اپنی تیسری شادی کا اعلان کیا۔

ریحام خان 1993ء میں اعجاز رحمٰن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھی تھیں، دونوں میں 2005ء میں علیحدگی ہوگئی تھی۔ 2014ء میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں لیکن یہ شادی بھی 9 ماہ بعد طلاق پر ختم ہوئی۔

ریحام خان کے تیسرے شوہر مرزا بلال بیگ کا تعلق پاکستان شوبز انڈسٹری سے ہے۔ 36 سالہ مرزا بلال بیگ امریکی شہر سیٹل میں رہائش پذیر ہیں۔وہ سوشل میڈیا پر اپنے تعارف میں خود کو ممیکری آرٹسٹ، طنز نگار، اداکار اور ماڈل بتاتے ہیں۔ انہوں نے مختلف پاکستانی نجی چینل کے پیروڈی شوز اور اشتہارات میں بھی کام کر رکھا ہے۔

ریحام خان برطانیہ اور پاکستان میں مختلف صحافتی اداروں کے ساتھ وابستہ رہیں، پہلی شادی سے ان کے 3 بچے بھی ہیں۔