Friday, March 29, 2024

ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ، موبائل فونز اور گاڑیاں مزید مہنگی

ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ، موبائل فونز اور گاڑیاں مزید مہنگی
July 2, 2022 Reuters

اسلام آباد (92 نیوز) - نئے مالی سال میں ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کردیا گیا، موبائل فونز اور گاڑیاں مزید مہنگی ہوں گی۔

30 ڈالر کے موبائل فون پر 300 روپے، 100 ڈالر والے سیٹ پر 3 ہزار اور 200 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 7500 روپے ڈیوٹی عائد ہوگی۔

350 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 11 ہزار روپے، 500 ڈالر مالیت کے فون پر15 ڈالر روپے، 500 ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل کی درآمد پر 22 ہزار روپے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب لگثری سپورٹس گاڑیوں کی درآمد پر 90 فیصد اور 3 ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں پر 70 فیصد ڈیوٹی عائد کردی گئی۔

2000 سی سی سے زائد یوٹیلیٹی گاڑیوں کی درآمد پر70 فیصد، فور وہیل ڈرائیو نیو الٹرین گاڑیوں کی درآمد پر 90 فیصد، استعمال شدہ الٹرین گاڑیوں کی درآمد پر 70 فیصد، 2000 سی سی سے زائد کی استعمال شدہ جیپوں کی درآمد پر 70 فیصد، دیگر جیپوں کی درآمد پر 90 فیصد جبکہ استعمال شدہ 2500 سی سی کی کاروں اور جیپوں کی درآمد پر 75 فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔