Saturday, May 4, 2024

ریڈ الرٹ موجود تھے، قانون نافذ کرنیوالے ادارے الرٹ تھے، رانا ثناء اللہ

ریڈ الرٹ موجود تھے، قانون نافذ کرنیوالے ادارے الرٹ تھے، رانا ثناء اللہ
December 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ریڈ الرٹ موجود تھے، قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ تھے۔

92 نیوز سے خصوصی گفتگو کہا آج صبح بارود سے بھری گاڑی راولپنڈی سے اسلام آباد داخل ہوئی، گاڑی میں ایک مرد اور خاتون دہشت گرد سوار تھے۔

وزیرِداخلہ نے کہا گاڑی اسلام آباد میں ہائی ویلیو ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کیلئے روانہ کی گئی تھی، گاڑی کو روکا نہ جاتا تو بڑی تباہی ہوتی۔ انہوں نے اسلام آباد پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا خیبرپختونخوا کی جانب زیادہ نظر رکھنے کی ضرورت ہے، صوبائی حکومت خود زمان پارک میں بیٹھی ہے۔